ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں محکمہ تغذیہ افسران کا ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں پر چھاپہ : اجینو موٹو کے استعمال اور صفائی کو لےکر سخت کارروائی کا انتباہ

کاروار میں محکمہ تغذیہ افسران کا ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں پر چھاپہ : اجینو موٹو کے استعمال اور صفائی کو لےکر سخت کارروائی کا انتباہ

Thu, 28 Jan 2021 20:07:00    S.O. News Service

کاروار :28؍جنوری (ایس اؤ نیوز)ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں میں کھانا تیاری میں اجینو موٹو زیادہ مقدار میں استعمال کئے جانے اور صفائی کو ترجیح نہ دئیے جانےکے متعلق عوامی سطح پر  الزامات عائد کئے جانے پر محکمہ تغذیہ کے افسران کی ٹیم نے شہر کے 15سےزائد ہوٹلوں پر چھاپہ ماری کی۔

بتایا جارہا ہے کہ عوام کی طرف سے شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ شہر کے مشہور و بڑے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈکے سنٹروں میں کھانوں کی تیاری میں اجینو موٹو بڑی مقدار میں ملایاجارہاہے۔ اس کے علاوہ جو اشیاء آئی ایس آئی /ایف ایس  ایس اے آئی مارک نہیں رکھتے ان کا استعمال کیاجارہاہے۔پاکیزگی اور صفائی پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر عوامی صحت پر برے اثرا ت پر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں مونسپالٹی کے صدر ڈاکٹر نتین پکلے کی قیادت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں صفائی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سڑک کنارے باکڑا اور ٹھیلا گاڑیوں میں  کھانا وغیرہ کی فروخت پرپابندی عائد کئے جانےکےمتعلق سخت متنبہ کیاگیا تھا۔ اس کی اگلی کڑی کے طورپر محکمہ تغذیہ کے افسران نے شہر کے گرین اسٹریٹ روڈ، کوٹہینو روڈ، کوڑی باگ روڈ پر واقع ہوٹلوں پر چھاپہ مارا۔

افسران نے اچانک چھاپہ مارکر کھاناتیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء ، پکوان کی جگہ وغیرہ کامشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ہوٹلوں پر کافی مقدار میں اجینو موٹوموجود ہونےکا پتہ چلا۔ اورکچھ ایسے رنگ ملے جن پر  آئی ایس آئی مارک نہیں تھا۔ افسران نے ان سب اشیاء کو اپنی تحویل میں لے کر 2006کے تغذیہ تحفظ ایکٹ کے تحت ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کیاہے۔ اسی طرح جن جن ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں میں صفائی کا خیال نہیں رکھا گیا تھا انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سے صفائی پر توجہ دیں۔

کھانے کی تیاری میں اجینو موٹو کا استعمال بہت ہی کم ہونا ہے ، غذا میں لذت کے لئے زیادہ استعمال کیاجاتاہے تو عوام کی صحت پر اس کے برے اثرات ہونگے۔ جہاں کہیں ہوٹلوں میں اجینو موٹو کا زیادہ استعمال ہوتاہے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا محکمہ تغذیہ کے ضلع افسر ڈاکٹر راج شیکھر نے انتباہ دیا۔ آئندہ ضلع کے ہر مقام پر محکمہ تغذیہ کے افسران ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں پر چھاپہ ماریں گے۔ اور اس موقع پر خاص کر صفائی پر زیادہ توجہ دینےکی بات کہی۔

ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سنٹروں پر افسران کی طرف سے اچانک چھاپہ ماری پر عوام نے افسران کی ستائش کرتےہوئےکہاکہ کم سے کم اجینو موٹو پر بریک لگا تو بہتر ہوگا کیونکہ اجینو موٹو کے زیادہ استعمال سے انسان بیمار ہوتاہے،جیسے  سستی ، کاہلی، سینے میں درد، گلہ میں جلن، سانس لینےمیں تکلیف، مائگرین، الٹی سمیت کئی ایک بیماریوں میں مبتلا کردیتاہے۔


Share: